ذہنی عمر
معنی
١ - کسی بچے کی ذہنی نشوونما کا درجہ جو اس عمر کے لحاظ سے متعین کیا جائے جس میں ایک اوسط ذہن کا بچہ اس درجے تک پہنچتا ہے۔ "اگر وہ (بچہ) ان تمام امتحانوں میں کامیاب ہو جاتا ہے جو ١٠ سال کے معیار سے منسوب ہوتے اور ١ سال کے معیار سے منسوب کسی امتحان میں کامیاب نہیں ہوتا تو اسکی ذہنی عمر ١٠ ہوتی ہے خواہ اس کی زمانی عمر (زع) کچھ ہی کیوں نہ ہو۔" ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٤٥٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق صفت 'ذِہْنی' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'عُمْر' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٩ء کو "نفسیات کی بنیادیں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں